احتساب عدالت ، ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع

منگل 21 جنوری 2020 12:49

احتساب عدالت ، ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع کردی. عدالت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری پر نیب سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہی.

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے مقدمہ کی سماعت کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ,سابق چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل اور سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش کیئے گئی.

سماعت کے دوران تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی جبکہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حاضری سے استثنی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئی. عدالت نیچیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق چیئرمین سعید احمد خان کو ضمانی مچلکے جمع کروانے اور دیگر ملزمان کو بھی حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا.عدالت نے نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہی. عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں