جج ویڈیو سکینڈل کیس ، ملزم حمزہ عارف کی ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست ، عدالت کا ایف آئی اے کو نوٹس ، جواب طلب کرلیا

منگل 21 جنوری 2020 13:20

جج ویڈیو سکینڈل کیس ، ملزم حمزہ عارف کی ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست ، عدالت کا ایف آئی اے کو نوٹس ، جواب طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم حمزہ عارف کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دور ان ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ منگل کو سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شارخ ارجمند نے کی ۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے کہاکہ حمزہ عارف کو جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے،حمزہ عارف کا جج ویڈیو سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ حمزہ عارف سے صرف لیپ ٹاک برآمد ہوا ہے،حمزہ عارف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی،حمزہ عارف کی اس سے قبل ضمانت کی درخواست اعتراض لگا کر مسترد کی گئی تھی،حمزہ عارف نے اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کی۔ یاد رہے کہ حمزہ عارف اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں