چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

منگل 21 جنوری 2020 13:33

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا ۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ، ہوم سیکرٹری سندھ و خیبرپختونخوا سے آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ پر رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے کہاکہ بلوچستان و خیبرپختونخوا کے ذریعے آٹا، چینی و گھی افغانستان اسمگل ہو رہا ہے، آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ کے پیچھے کارفرما مافیہ کے خلاف سخت اقدامات کئے جائے۔

انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، وجوہات دریافت کئے جائیں ،مختلف شہروں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں آٹے کی بحران و قیمت میں اضافے پر تشویش ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں