الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا چیف الیکشن کمشنر کے منصب کے لئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق

منگل 21 جنوری 2020 13:37

الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا چیف الیکشن کمشنر کے منصب کے لئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے منصب کے لئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی کی چیئرپرسن وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے منصب کے لئے سکندر سلطان راجہ ، سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمود جتوئی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تینوں ناموں پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پارلیمان نے جو فیصلہ کیا ہے وہ خوش آئند ہے، اسی روایت کو لے کر آگے چلیں گے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ نام آج ہی(منگل کو) وزیر اعظم کو بھیج دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں