چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے مشترکہ ناموں پر اتفاق رائے خوش آئند ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

منگل 21 جنوری 2020 22:52

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے مشترکہ ناموں پر اتفاق رائے خوش آئند ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے مشترکہ ناموں پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران پر اتفاق سے پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہو اہے۔

انہوں نے کہا کہ متفقہ فیصلے پر پہنچنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اہنوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران ارو چیئرپرسن نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جس پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کا ایک صفے پر ہونا جروری ہے۔

سپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی پارلیمان کے وقار میں اضافے اور عوامی و ملکی اہمیت کے حامل اہم قانون سازی کے لئے حکومت اور اپویزشن جماعتیں اسی جذبے سے کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور سپیکر میری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ قومی اور ملکی اہمیت کے حامل تمام معاملات کو افہام و تفہیم اور پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشاورت پر حل کیا جائے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ اور اپنے منتخب نمائندوں پر اعتماد میں اضافہ ہو سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں