اسپیکر اسد قیصر کی حکومت اور اپوزیشن کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرر کے لیے متفقہ نام تجویزکرنے پر مبارکباد

منگل 21 جنوری 2020 23:58

-اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے مشترکہ ناموں پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران پر اتفاق سے پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ متفقہ فیصلے پر پہنچنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران اور چیئر پرسن نے چیف الیکشن کمشنراور ممبران الیکشن کمیشن کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جس پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل معاملات پرحکومت اور اپوزیشن کا ایک صفے پر ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی پارلیمان کے وقار میں میں اضافے اورعوامی و ملکی اہمیت کے حامل اہم قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیش جماعتیں اسی جذبے سے کردار ادا کرتی رہیں گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بطور اسپیکر میری ہرممکن کوشش ہوتی ہے کے قومی اور ملکی اہمیت کے حامل تمام معاملات کو افہام و تفہیم اور پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشاورت سے حل کیا جاے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ اور اپنے منتخب نمائندوں پر اعتماد % میں اضافہ ہوسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں