ملک کی کاروباری برادری ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر، تاجروں کے مسائل کے حل سے معیشت ترقی کرے گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمرکا اسلام آباد چیمبر میں تقریب سے خطاب

بدھ 22 جنوری 2020 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی کاروباری برادری ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے، تاجروں کے مسائل کے حل سے معیشت ترقی کرے گی، تاجر برادری محصولات کے حصول اور ترقی کے سفر میں حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی مالی گنجائش بہت محدود ہے۔ اسد عمرنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو فعال کر رہے ہیں، ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی کیلئے تاجروں کو دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشاورت سے جوائنٹ ڈیکلیئریشن تیار کیا ہے، اس پر عملدرآمد سے معیشت ترقی کرے گی، اس میں معاشی کارکردگی میں بہتری کیلئے تجاویز ترتیب دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل تجویز کئے ہیں، ملکی کاروباری برادری ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، تاجروں کے مسائل کے حل سے معیشت ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری محصولات کے حصول اور ترقی کے سفر میں حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی، صنعت بحال ہو گی تو روزگار پیدا ہو گا۔ اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو آسان بنایا جائے، ریفنڈ کے نظام کو تیز بنایا جائے تاکہ کاروباری لاگت کو کم کیا جا سکے، خصوصی اقتصادی زونز میں تمام بنیادی ڈھانچہ مہیا کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں