خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں مکانات کے معاوضوں کی مد میں 21ارب 12 کروڑ روپے تقسیم

بدھ 22 جنوری 2020 11:50

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں مکانات کے معاوضوں کی مد میں 21ارب 12 کروڑ روپے تقسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں 21ارب 12 کروڑ روپے اب تک تقسیم کر دیئے کئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 33 ہزار مکانات کا سروے کیا گیا ہے ۔وفاق سے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضے کی ادائیگی کے لیے 13 ارب روپے مزید ڈیمانڈ کی ہے۔

بدھ کو قبائلی اضلاع کی تعمر نو وبحالی کے پروگرام منیجر شکیل اقبال نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے وسائل کے تحت قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں متاثرہ مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 21 ارب 12 کروڑ 4 لاکھ روپے عارضی طور پر بے گھر افراد میں تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ عارضی طور پر بے گھر افراد کے متاثرہ مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے سروے میں محکمہ مال،تعلیم مقامی عمائدین اور سکیورٹی فورسز کے نمائدے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 33 ہزار گھروں کا سروے کیا جاچکا ہے جن میں ایک لاکھ 224 مکانات مکمل طور پر تباہ جب کا معاوضہ 4 لاکھ روپے ادا کیا جارہا ہے جبکہ 32 ہزار 673 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جن کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جارہا ہے۔شکیل اقبال نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں مکانات کے معاوضہ جات کی بروقت ادائیگی کو یقنی بنانے کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے وفاق سے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کے لیے 13 ارب روپے ڈیمانڈ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں