بلوچستان میں شدید برف باری سے عوام کو مشکلات

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بین الاقوامی دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 22 جنوری 2020 11:50

بلوچستان میں شدید برف باری سے عوام کو مشکلات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بلوچستان میں شدید برف باری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور عوام کو درپیش مشکلات کے مدنظر اپنا بین الاقوامی دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے اور اگلے دو دن کے اندر بلوچستان کا ہنگامی دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے واپس وطن پہنچتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپی اور چیئرمین ہلال احمر (ریڈ کراس) ابرار الحق سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں میں بلوچستان میں برف باری سے متاثرہ علاقوں اور لوگوں میں خوراک بشمول آٹا، چینی، چاول وغیرہ، خیمے، کمبل، گرم کپڑے، گیس سلنڈر، مویشیوں کے لیے چارہ و دیگر اشیاء کی ہنگامی بنیادوں پر تقسیم پر بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے برف باری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے نقصانات پورے کرنے کے لیے مالی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں