سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 27 منصوبوں پر کام جاری ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 22 جنوری 2020 12:18

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 27 منصوبوں پر کام جاری ہے، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)کا دوسرا مرحلہ میں عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت توانائی، آمد و رفت اور گوادر کی بندرگاہ جیسے اہم منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا، جبکہ اس کا دوسرا مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ سی پیک کے اگلے مرحلے کے تحت 4 اہم شعبوں میں پیش رفت کی جائے گی، جن میں پہلا شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے، جبکہ دیگر شعبوں میں زراعت، معاشی شعبے کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں