پٹواریوں سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے حکومت سے متعلقہ قانون سازی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 23 جنوری 2020 14:52

پٹواریوں سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے حکومت سے متعلقہ قانون سازی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پٹواریوں،تحصیل داروں اور قانون گو سے متعلق کیس میں حکومت سے متعلقہ قانون سازی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئندہ سماعت سے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی ۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پٹواریوں،تحصیل داروں اور قانون گو سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پنجاب نے لینڈ ریکارڈ ایکٹ 2017 لاگو کر دیا ہے، یہ سارا پنجاب کا مسئلہ تھا مگر عدالت نے بلوچستان کا نام شامل کر دیا ،بلوچستان میں پنجاب کی طرز کا قانون لاگو کر دیا جائے جس پر عدالت نے وفاق اور چاروں صوبوں سے قانون سازی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی تاہم،، جسٹس یحییٰ آفریدی مذکورہ کیس میں آئندہ سماعت سے بینچ کا حصہ نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ پنجاب,سندھ اور کے پی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل شروع کر دیا ہی,بلوچستان میں لینڈ ریکارڈ سے متعلق پیچیدگیاں ہیں۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ ریونیو والے پٹواریوں نے شہروں میں کہرام مچا رکھا ہے،ہم پورے ملک میں شفاف نظام چاہتے ہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں