فروری کو پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ، علی امین گنڈاپور

جمعرات 23 جنوری 2020 14:57

فروری کو پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ۔ ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے ، یوم یکجہتی کے حوالے سے ملکی اور غیرملکی سطح پر متعدد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اجاگر کر رہے ہیں ، حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مودی اور آر ایس ایس کی ہندو انتہاپسند پالیسیز کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ دنیا علاقاء اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے مسلہ کشمیر کے حل میں اپنا متحرک کردار ادا کرے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں