جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

جمعرات 23 جنوری 2020 16:02

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ۔بلال شیخ جعلی بیک اکاونٹس کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں ان پر جعل سازی کے ذریعے سمٹ بنک کو قرضے دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں