ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کی جانب سے بریت کے لئے درخواست دائر ،

احتساب عدالت کا نیب سے جواب طلب ، سماعت 20 فروری تک ملتوی

جمعرات 23 جنوری 2020 16:02

ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کی جانب سے بریت کے لئے درخواست دائر ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس میں بریت کے لئے درخواست دائر کر دی ہے ۔جمعرات کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں بریت کی درخواست دائر کی ہے ۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ میں کرپشن ریفرنس پر سماعت کی ۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور راجہ پرویز اشرف کے وکیل ارشد تبریز عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ راجہ پرویز اشرف نے وکیل کے ذریعے ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں ریفرنس سے بری کیا جائے جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں