ہم تو بہت پہلے کہہ چکے ہیں اس دور حکومت میں کرپشن بڑھی ہے،شیری رحمن

حکومت کے تمام تر دعوہ جھوٹے ثابت ہو رہے، یہ حکومت کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ کرپشن کے رکارڈ بنائے گی، سینئر نائب صدر کا بیان

جمعرات 23 جنوری 2020 16:02

ہم تو بہت پہلے کہہ چکے ہیں اس دور حکومت میں کرپشن بڑھی ہے،شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پیپلزپارٹی کی سینئر نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ ہم تو بہت پہلے کہہ چکے ہیں اس دور حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیر اعظم نے گزشتہ حکومتوں پر کرپشن پر الزامات لگائے۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہاکہ عالمی ادارے نے احتسابی سرکار کو بے نقاب کر دیا ہے، رپورٹ میں پاکستان 117 سے 120 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ اس حکومت نے کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہو گیا کرپشن ختم یا کم نہیں ہوئی بڑھ گئی ہے، مالم جبہ، بی آر ٹی اور دیگر کرپشن اسکینڈل سے ابھی پردہ اٹھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے تمام تر دعوہ جھوٹے ثابت ہو رہے، یہ حکومت کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ کرپشن کے رکارڈ بنائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں