اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب کا الیکشن کمیشن کو نوٹس غیر قانونی قرار دیدیا

جمعرات 23 جنوری 2020 16:07

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب کا الیکشن کمیشن کو نوٹس غیر قانونی قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرناوفاقی محتسب کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی محتسب کے خلاف دائر درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں