ارشد محمود ملک کو کام سے روک دیا گیا، تحریری حکم نامہ جاری

آئندہ سماعت تک پی آئی اے کا بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ معاملات چلائے،بورڈ آف گورنرز اس دوران چیئرمین کے اختیارات بھی استعمال کرسکتا ہے، سپریم کورٹ

جمعرات 23 جنوری 2020 16:27

ارشد محمود ملک کو کام سے روک دیا گیا، تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے قومی ایئر لائن کے سی ای او ایئر مارشل(ر) ارشد محمود ملک کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔سپریم کورٹ نے 20 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک پی آئی اے کا بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ معاملات چلائے،بورڈ آف گورنرز اس دوران چیئرمین کے اختیارات بھی استعمال کرسکتاہے،عدالت عظمٰی میں قومی ایئر لائن سے متعلق ایچ آر سی کی درخواست زیر سماعت ہے،سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست کو سپریم کورٹ منتقل کیا جائے،ہائیکورٹ اور ایچ آر سی کی دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ منسلک کیا جائے ۔

کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے بعد ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں