حکومت کا 25 جنوری سے کشمیرایشوزاجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کا اعلان

25 جنوری تا 4 فروری تک آگاہی مہم چلائی جائے گی، 5 فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ صوبوں میں ریلیوں کی قیادت کریں گے، وزیراعظم میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جنوری 2020 18:57

حکومت کا 25 جنوری سے کشمیرایشوزاجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2020ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے25 جنوری سے کشمیرایشوزکیلئے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ہے،25 جنوری تا 4 فروری تک آگاہی مہم کے تحت عوام کو متحرک کیا جائے گا، جبکہ 5 فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ اپنے صوبائی دارلحکومت میں ریلیوں کی قیادت کریں گے، وزیراعظم میر پورآزاد کشمیرمیں جلسہ کریں گے۔

انہوں نے آج وفاقی وزراء کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ25 جنوری سے کشمیر مہم کا آغاز کررہے ہیں، 25 جنوری تا5 فروری تک کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانونی ایشوز کو اجاگر کریں گے،آگاہی مہم میں اندرون اور بیرون ملک اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

(جاری ہے)

27 جنوری کوثقافتی کانفرنس ہوگی۔28 جنوری کو تصاویر کی نمائش ہوگی، کشمیری مجاہدین ، متاثرین کی تصاویر لگاکر ایشوز کو اجاگر کریں گے۔

31 جنوری کو قیادت کشمیر کے ایشوز پر پریس کانفرنس کرے گی۔3فروری کویوتھ کا کنونشن سنٹر میں ایک سیمینار ہوگا، 4 فروری کو ایوان صدر میں کشمیرڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب سے صدرمملکت بھی خطاب کریں گے۔اسی طرح 5فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی منعقد کیا جائے گی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے صوبائی دارلحکومت میں کشمیرریلی کی قیادت خود کریں۔

اسی روز وزیراعظم عمرا ن خان میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔کشمیر ایشوز کو اجاگر کرنے کیلئے سلوگن ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کومسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑچکی ہے۔ سلامتی کونسل میں سیزفائر کی خلاف ورزی اور لاک ڈاؤن دیگر مسائل پربات چیت کی گئی۔ یو این سیکریٹری جنرل کو تفصیل سے بھارت کی سیزفائرخلاف ورزیوں سے آگاہ کیا
وزیراعظم کی ڈیووس میں امریکی صدرسے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سرفہرست کشمیرکے مسئلے کواٹھایا گیا۔ عمران خان نے امریکی صدرکو مسئلہ کشمیرکی نوعیت اورپیچیدگی کا بتایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں