ہلال ِاحمر کا V2R منصوبہ آزاد جموں وکشمیر میں کامیابی سے جاری ہے، ابرارالحق

پاکستانی قوم ہر قسم کے سانحات، قدرتی آفات اور حادثات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت سے مالا مال ہے، چیئرمین ہلال ِ احمر

جمعرات 23 جنوری 2020 22:01

ہلال ِاحمر کا V2R منصوبہ آزاد جموں وکشمیر میں کامیابی سے جاری ہے، ابرارالحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) آزاد کشمیر میں جلدی V2R منصوبہ کی کامیابی سے تکمیل کیلئے کوشاں ہیں یہ منصوبہ مقامی آبادی کے استعدادِ کار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ معیارِ زندگی بلند کرے گا۔ہلالِ احمر کے چیئرمین ابرارالحق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سانحات، آفات اور حادثات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت سے مالا مال ہے اور یہ کسی بھی قدرتی آفت، انسانی ساختہ سانحات اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ بڑی بہادری، جانفشانی سے کرتی ہے۔

ہماری قوم حوصلہ مند قوم ہے، ہلال ِاحمر کا آزاد کشمیر کے 4اضلاع میں جاری V2Rمنصوبہ کامیابی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ اِس ضمن میں V2Rپراجیکٹ ٹیم دِن رات محنت اور لگن سے کام کررہی ہے اور اِن کی کوششیں قابل ِ ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ جہاں مقامی آبادی کی استعداد کار بڑھائے گا وہاں چاروں اضلاع کے مکینوں کا معیار زندگی بھی بلند کرے گا۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے V2Rپراجیکٹ کے تحت 3روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ابرار الحق نے کہا کہ ہلالِ احمر ہم سب کا گھر ہے یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت انسانیت کی خدمت ہورہی ہے۔ہلالِ احمر مخلص، دلچسپی رکھنے والے اور پرٴْ عزم افراد پر مشتمل ٹیم کا مجموعہ ہے۔ ہم سب کا مشترکہ مقصد دٴْکھی انسانیت کی خدمت ہے جہاں جوش ہو، ولولہ ہو خدمت کا عزم ہو وہاں وسائل اور فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

ہلالِ احمر انسانی خدمت کے متعدد نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے۔ مقامی اور عالمی تنظیموں سے ہمارے رابطے ہیں، انہوں نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نیا اور محفوظ پاکستان بنائیں گے۔ابرار الحق نے کہا آزاد کشمیر کے چار اضلاع کیلئے جاری منصوبہ رول ماڈل ثابت ہوگا۔ اِس ورکشاپ میں 50 کے قریب افراد شامل تھے۔چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق نے تمام شرکائ کو سرٹیفیکٹ بھی دئیے اور تربیتی ورکشاپ کے ٹرینرز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اِس تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر آپریشن عبیداللہ، ایڈوائزرV2Rپروگرام شاہد کاظمی، پروگرام منیجر زبیر خان سمیت ہلالِ احمر کے افسران اور رضاکار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں