رانا تنویر کا کرتارپورراہداری پراجیکٹ کا آڈٹ کروانے کیلئے زور

ایف ڈبلیواو کو کرتارپورراہداری کا آڈٹ کرانا پڑےگا، ایف ڈبلیواو اگر کرتارپور راہداری کا آڈٹ نہیں کراتا تو ڈی جی پی اےسی میں آکرجواب دیں۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جنوری 2020 20:03

رانا تنویر کا کرتارپورراہداری پراجیکٹ کا آڈٹ کروانے کیلئے زور
اسلام باد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری 2020ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر نے کرتارپور راہداری پراجیکٹ کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ایف ڈبلیواو کو کرتارپورراہداری کا آڈٹ کرانا پڑےگا، ایف ڈبلیواو اگر کرتارپور راہداری کا آڈٹ نہیں کراتا تو ڈی جی پی اےسی میں آکرجواب دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی اے سی میں پاکستان انجینیرنگ کونسل کے آڈٹ نہ کرانے کا معاملہ زیربحث آیا۔

آڈت حکام نے کہا کہ پاکستان انجینئیرنگ کونسل پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے قائم ہوئی ہے۔ پی ای سی آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کرانے کی پابند ہے۔ پی ای سی پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت بنی ہے۔ پاکستان انجینیرنگ کونسل کے چیئرمین کوطلب کیا جائے۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ ایف ڈبلیواو نے کرتارپورراہداری کے آڈٹ نہ کرانے کے حوالے سے جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیواو کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری کی ایکنک نے ابھی منظوری نہیں دی۔

ایف ڈبلیواو کہتا ہے کہ کرتارپورراہداری کے فنڈزنہیں ملے تو آڈٹ کیوں کرائیں۔ ہرسال کونسل کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے آڈٹ ہوتا ہے۔ پی ای سی کو پیسے تین لاکھ انجینیرز دیتے ہیں۔ پی ای سی حکام نے کہا کہ پارلیمنٹ ایکٹ کہتا ہےکہ پی ای سی کسی چارٹرڈ اکاؤنٹ سے آڈٹ کرائے۔ اسی طرح پی اےسی اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا تذکرہ بھی ہوا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ 10 سال بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان کے اعشاریے نیچے آئے ہیں۔ رانا تنویر نے کہا کہ نیب کے بارے میں ٹرانسپیرنسی کی تعریف سمجھ نہیں آتی۔ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ نیب نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو ڈرا کراپنا نام شامل کرایا ہوگا۔ چینی اورآٹے میں بہت بڑی کرپشن کے حوالے سے باتیں سامنے آرہی ہیں۔ کسی نےبھی میڈیامیں آنےوالی خبروں کی تردید نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں