عمران خان اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے قمر زمان کائرہ

بڑے یو ٹرن لئے اب ایک نیا یو ٹرن لیں، اقتدار چھوڑ کر اس دنیا میں چلے جائیں جہاں سے آئے تھے، خطاب

جمعرات 23 جنوری 2020 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بڑے یو ٹرن لئے اب ایک نیا یو ٹرن لیں اور اقتدار چھوڑ کر اس دنیا میں چلے جائیں جہاں سے آئے تھی. وہ خالد گل اور ایڈون سہوترا کے زیر اہتمام ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھی.

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری اسلم گل، ملک عثمان ،جمیل منج ،عاصم محمود بھٹی ،عاطف چودھری بھی انکے ہمراہ تھی.

جن قوتوں نے پی ٹی آئی کے چھوٹے غبارے میں زیادہ ہوا بھر تھی اب پریشان ہیں کہ انکا غبارہ پھٹ چکا ہی.. عوام تباہ حال ہیں اور معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہی.. گورنس برباد ہو چکی، ٹیکس نظام فیل ہو چکا، یہ ہم نہیں وفاقی وزیر پنجاب حکومت کی نا اہلی پر بیانات دے رہے ہیں. عمران خان اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتی...

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں