ملک میں جمہو ریت کے فروغ اور جمہو ری اداروں کے استحکا م کیلئے میڈیا کے کر دار قابل ستائش ہے،سپیکر قومی اسمبلی

مو جو دہ پا رلیما ن میں حکو مت اور اپو زیشن قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر یکساں مو قف رکھتی ہیں ،ہمیشہ کو شش رہی حکو مت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ لیکر چلو ں،اسد قیصر کا رپورٹر ایسوی ایشن کے وفد سے گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پا رلیما ن عوام کا حقیقی نمائندہ ادارہ اور انکی امیدوں کا محور و مرکز ہو تا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ عوامی نما ئندے عوا م میں سے ہوتے ہیں انہیں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہو تا ہے اور وہ ہی حقیقی معنو ں میں عوامی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ملک کی بقاء اور سلا متی ،ترقی و خو شحالی کے لیے ملک میں جمہو ریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکا م ضروری ہے ۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہار خیبر پختونخواہ اسمبلی کی پریس گیلری رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جس نے جمعرات کے روز پا رلیمنٹ ہا ئو س میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملا قات کی ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے ملک میں جمہو ریت کے فروغ اور جمہو ری اداورں کے استحکا م کے لیے میڈیا کے کر دار کو سراہا تے ہو ئے کہا کہ عصر حاضر میں میڈیا کو ریا ست کا چوتھا ستون ما نا جا تا ہے اور کسی بھی قانو ن ساز ادارے میں پر یس گیلری کو ایک خاص اہمیت حاصل ہو تی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجا گر کر کے عوامی نما ئندوں تک پہنچانے اور عوام کی فلا ح بہبود کے لیے ایوانوں میں ہو نے والی قانو ن سازی اور وضع ہونے والی پا لیسیوں کو عوام تک پہنچانے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے ۔اسپیکر نے کہا کہ مو جو دہ پا رلیما ن میں حکو مت اور اپو زیشن قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر یکساں مو قف رکھتی ہیں اور ان کی ہمیشہ کو شش رہی ہے کہ حکو مت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ لیکر چلو ں ۔

انہو ں نے کہا کہ بحثیت اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی انہو ں نے حکو مت اور اپوزیشن کے ما بین ہمیشہ مصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کی جس کی بدولت خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ریکا رڈ قانو ن سازی ہو ئی۔انہو ںنے کہا کہ میر ی کو شش ہے کہ حکو مت اور اپوزیشن کے ما بین قومی اہمیت کے حامل معاملا ت پر مفا ہمت کے لیے غیر جا نبداری سے اپنا کر دار ادا کر تا رہوں ۔

انہو ں نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ قومی اسمبلی میں بھی خیبر پختونخواہ اسمبلی کی طرح ریکار ڈ قانون سازی ہو گی ۔انہو ں نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں بھر پور تعاو ن پر خیبر پختونخواہ اسمبلی کی رپورٹر ایسوسی ایشن کے کر دار کو سراہا۔سپیکر نے کہا کہ مو جو دہ اسمبلی میں ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانو ں کی فلا ح بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ان کی صدارت میں ایک خصوصی پا رلیما نی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قومی اسمبلی میں مو جو د تما م پا رلیما نی جما عتوں کے اراکین پر مشتمل ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پا رلیما نی کمیٹی فعال انداز میں اپنا کرادار ادا کر رہی ہے اور ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلا ح بہبود کے لیے تما م اسٹیک ہو لڈرز کی مشاورت سے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجا گر کر نے کی بھا ری زمہ داری میڈیا پر عائد ہو تی ہے جس کے لیے صحافت سے وابستہ افراد کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت ملک کے پسما ندہ اور محروم طبقات کی فلا ح بہبود اور معاشی استحکا م کے لیے کو شا ں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تر جیحی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔خیبر پختونخواہ اسمبلی کی پر یس گیلری کے صدر احتشا م بشیر نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے غیر جا نبدارانہ کر دار کو سرا ہا ۔ انہوں نے اس اعتما دکا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کی قیا دت میں خیبر پختو نخواہ اسمبلی کی طرح عوامی فلا ح بہبود کے لیے ریکا رڈ قانون سازی کر نے میں کا میا ب ہو گی ۔

انہو ں نے کہا کہ ان کی بحثیت اسپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کا دور انتہا ئی شاندار دور رہا ہے اور ان کے ساتھ کا م کر نے کی سنہری یا دیں ہمیشہ یا د رہیںگیں۔ انہوں بحیثیت اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی کے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پریس گیلیری کے رپورٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے اسپیکر کے کردار کو سراہا ۔ ۔بعد ازاں وفد نے قومی اسمبلی ھا ل کا بھی دورہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں