اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ کے مطابق مکانات کی الاٹمنٹ کی جاتی ہے‘

ہم نے کسی کو آئوٹ آف ٹرن الاٹمنٹ نہیں کی، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 24 جنوری 2020 12:52

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ کے مطابق مکانات کی الاٹمنٹ کی جاتی ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ کے مطابق مکانات کی الاٹمنٹ کی جاتی ہے‘ ہم نے کسی کو آئوٹ آف ٹرن الاٹمنٹ نہیں کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سید بہرہ مند تنگی‘ خوش بخت شجاعت اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارچ 2018ء میں ایک کم کیٹگری کے حامل اہلکار کو زیادہ کیٹگری میں اسلام آباد میں ایک گھر الاٹ کیا گیا لیکن معاملے کی حقیقت کا علم ہوتے ہی دو دن بعد ہی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 27 سے 28 ہزار ملازمین کے پاس مکانات نہیں ہیں اور وہ مکانات کی الاٹمنٹ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1995ء میں حکومت نے اسلام آباد میں سرکاری مکانات کی تعمیر پر پابندی عائد کردی تھی جو ابھی ختم نہیں کی گئی۔ سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ کے مطابق مکانات الاٹ کئے جاتے ہیں اور یہ لسٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر بنائی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں