ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 24 جنوری 2020 12:52

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا ایوان بالا میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکہ کی طرف سے ایران پر پابندیوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے‘ کام پابندیوں کے خاتمے سے مشروط کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر طلحہ محمود ‘ عبدالقیوم اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر امریکہ کی پابندیوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

پاکستان نے منصوبے کی تیاری کے لئے اہم سرگرمیوں کو مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک ترجیحی معاہدہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں فریقین کو مزید پانچ سال کا وقت دیا جاسکے تاہم مزید پیش رفت امریکی پابندیوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں