کرپشن کے خاتمے میں وقت لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آٹے کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیا ہے،

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 13:03

کرپشن کے خاتمے میں وقت لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آٹے کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے میں وقت لگے گا‘ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے بھی کہا تھا کہ پوری دنیا میں کرپشن ہے مگر برصغیر میں کچھ زیادہ ہی ہے‘ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آٹے کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن بڑھنے کا تاثر درست نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کم ہوئی ہے۔ لوگوں کو کرپشن کا علم نہ تھا اب پتہ چلا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات تیس سال کی کرپشن ختم نہیں کی جاسکتی۔ اس کے لئے وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے بھیث 1947ء کے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پوری دنیا میں کرپشن ہے مگر برصغیر میں کچھ زیادہ ہی ہے۔

ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو نکالاگیا ہے جو غریب لوگوں کے وظیفے لے رہے تھے جبکہ اس پروگرام سے سرکاری ملازمین بھی وظیفہ لے رہے تھے جن کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے اور ان سے لئے گئے وظیفہ کی ریکوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے۔ اسی طرح مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ یہ شخصی ‘ کسی ذاتی رائے‘ کسی بھی حوالے سے ہوسکتی ہے مگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں