خواتین کے حقوق سے متعلق ملکیتی‘ حقوق برائے خواتین (ترمیمی) آرڈیننس پیش کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے

سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کا ایوان بالا میں نکتہ اعتراض کا جواب

جمعہ 24 جنوری 2020 16:09

خواتین کے حقوق سے متعلق ملکیتی‘ حقوق برائے خواتین (ترمیمی) آرڈیننس پیش کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کو کوئی دھمکی نہیں دی‘ ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر مشاہد اللہ خان اور سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فروغ نسیم نے آرڈیننسوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ ہماری ایک ارینجمنٹ ہوئی ہے جس کے تحت اپوزیشن آرڈیننسوں کو بلوں کی شکل میں لانے میں حکومت سے تعاون کرے گی تاہم اس دن اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خان کو ڈاکٹر فروغ نسیم نے نہ کوئی دھمکی دی اور نہ ہی ان کا اس طرح کا کوئی ارادہ تھا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر لی ہے۔ خواتین کے حقوق سے متعلق ملکیتی‘ حقوق برائے خواتین (ترمیمی) آرڈیننس پیش کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے کیونکہ یہ عام خواتین سے متعلق ہے جن کے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں