حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

جمعہ 24 جنوری 2020 16:09

حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں صحافیوں کے خلاف مقدمات بنے ہیں جو اچھی روایت نہیں‘ حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا مملکت کا چوتھا ستون ہے‘ عوام کو حقائق سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کر رہا ہے‘ حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحافیوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے جو سندھ حکومت کے لئے اچھی روایت نہیں، کوئی بھی میڈیا کو اس طرح کے مقدمات بنا کر حقائق سے نہیں روک سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں