سپریم کورٹ، نیب افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

جمعہ 24 جنوری 2020 16:44

سپریم کورٹ، نیب افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے نیب افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی ہے ۔جمعہ کو عدالت عظمٰی کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل سیعد خورشید پیش ہوئے اور انہوں نے درخواست گزار کے والد نے ریٹائرڈ ایس ایس پی نیاز کھوسو کا موقف عدالت میں پیش کیا۔

فاضل جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں تحقیقات میں مداخلت نہ کریں تو بہتر ہے ،ہائیکورٹ نے بھی آ پکو نیب میں درخواست دینے کا کہا ہے ،بہتر ہے کہ کیس واپس لے کر نیب میں درخواست دیں ۔ عدالتی آ بزرویشنز کے بعد درخواست گزار کی اپیل واپس لینے کی استدعا پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں