سپریم کورٹ، ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن کے پی کے کی نوکری سے متعلق درخواستیں خارج

جمعہ 24 جنوری 2020 16:44

سپریم کورٹ، ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن کے پی کے کی نوکری سے متعلق درخواستیں خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن کے پی کے کی نوکری سے متعلق درخواستیں زائد المیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل آفس کو معاملے کی تحقیات کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔عدالت نے تین ماہ میں تحقیقاتی عمل مکمل کر کے رجسٹرار آفس کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

جمعہ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران فاضل جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ خیبر پختون خواہ حکومت کی روش ہے کہ ان کی اکثر درخواستیں زائد المیاد ہوتی ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیا جاتا ہے، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پانچ پانچ لاکھ کے جرمانے کے پی کے حکومت کو ہو رہے ہیں۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قاسم ودود نے کہا کہ اراضی کے مقدمات میں التوا جان بوجھ کر ہوتی ہے، اس سروس میٹر میں محکموں کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث تاخیر ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ وضاحت عدالت کے لیے قابل قبول نہیں ہے، سارے آفسران اور بابو دانستہ تاخیر کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں