حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، اس سلسلے میں اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں

دہشت گردی ختم کرنے کیلئے کریمنل جسٹس سسٹم کی بہتری اور معاشرے میں آگاہی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا ٍیو این او ڈی سی اور وزارت داخلہ کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 24 جنوری 2020 16:59

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، اس سلسلے میں اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کرنا اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے اور معاشرہ میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور وزارت داخلہ کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور اس کیلئے اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور معاشرے میں موجود جرائم کی نوعیت الگ الگ ہے، ہمیں معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں ن کہا کہ معاشرے میں دہشت گردی کے حوالہ سے آگاہی پیدا کئے جانے تک اس کے خاتمہ کا خواب شرمندہٴ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یو این او ڈی سی کو تجویز دی کہ وہ نئے منصوبہ کے تحت فنڈ کا کچھ حصہ معاشرے میں آگاہی پھیلانے کیلئے بھی مختص کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی کام کیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزارت داخلہ اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں