ہمارے پاس پانی موجود ہے پانی کی کمی کارونا چھوڑ دیں،پانی کے معاملے پر عوامی آگاہی کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

سچن ٹنڈولکر نے عوامی مقام پر بالٹی سے نہاکر پانی بچانے کا پیغام دیا ،ہمارے ہاں کوئی ایسا کرنے کو تیار نہیں، قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال

جمعہ 24 جنوری 2020 18:06

ہمارے پاس پانی موجود ہے پانی کی کمی کارونا چھوڑ دیں،پانی کے معاملے پر عوامی آگاہی کی ضرورت ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ہمارے پاس پانی موجود ہے پانی کی کمی کارونا چھوڑ دیں،پانی کے معاملے پر عوامی آگاہی کی ضرورت ہے،سچن ٹنڈولکر نے عوامی مقام پر بالٹی سے نہاکر پانی بچانے کا پیغام دیا ،ہمارے ہاں کوئی ایسا کرنے کو تیار نہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا یوسف تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

کمیٹی نے کہاکہ دیا مر بھاشہ ڈیم کے لیے کتنی رقم اکٹھی اور خرچ ہوئی ۔حکام آبی وسائل نے کہاکہ تمام تفصیلات سپریم کورٹ کو خط لکھ کر مانگی گئیں۔ حکام نے بتایاکہ ریمائنڈر بھی لکھا ابھی تک خط کا جواب موصول نہیں ہوا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ایک ڈرامے پر کروڑوں اربوں روپے خرچ کیے گئے، پانی کے معاملے پر عوامی آگاہی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی محض ایک myth ہے،ہمارے پاس پانی موجود ہے پانی کی کمی کارونا چھوڑ دیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے ہاں پینے کے پانی سے گاڑیاں دھوئی جاتی ہیں، سچن ٹنڈولکر نے عوامی مقام پر بالٹی سے نہاکر پانی بچانے کا پیغام دیا ۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے ہاں کوئی ایسا کرنے کو تیار نہیں ،میں تو نہر میں بھی چھلانگ لگا لیتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں