ادارہ شماریات کی منہگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری

ایک ہفتے میں15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چینی3 روپے60 پیسے فی کلومنہگی ہوگئی، آٹا، چکن، دالیں، گائے کا گوشت اورچائے بھی منہگی ہوگئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جنوری 2020 18:46

ادارہ شماریات کی منہگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2020ء) ادارہ شماریات پاکستان نے منہگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی 3 روپے 60 پیسے فی کلو منہگی ہوگئی، آٹا، چکن، دالیں، گائے کا گوشت اور چائے بھی منہگی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے منہگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں مزید مہنگائی بڑھ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں چینی 3 روپے 60 پیسے فی کلو منہگی ہوگئی۔ ایک سال میں چینی 18روپے 86 پیسے فی کلو جبکہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 74.29 سے بڑھ کر 77 روپے 89 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ایک سال قبل چینی کی قیمت 59 روپے 3 پیسے فی کلو تھی۔ اسی طرح ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 167روپے منہگا ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے تحت چکن برائلرمرغی، دالیں، گائے کا گوشت اور چائے بھی منہگی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی کیپٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم دوارب چوون کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہوگیا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، ٹی بلزمیں رواں مالی سال تیئس جنوری تک دوارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کا حجم تین کروڑ دس لاکھ ڈالررہا۔

غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا انخلاء دیکھا گیا۔ انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں اضافے اورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں، ماہرین کوحکومتی بانڈزمیں مزید سرمایہ کاری کی امید ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں