برطانیہ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرلیا

پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے ، زلفی بخاری

جمعہ 24 جنوری 2020 21:18

برطانیہ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) برطانیہ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرلیا ۔ٹریول ایڈوئزری تبدیل کرنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2015کے بعد سے پہلی بار ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پر امن ملک بن چکا ہے۔زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں