پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی

مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے ، وزیرخارجہ کا ٹوئٹ

جمعہ 24 جنوری 2020 21:46

پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پرتپاک مہمان نوازی اس سرزمین کا خاصہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ دوہزار پندرہ کے بعد برطانیہ ٹریول ایڈوائزی کے حوالے سے پہلی بڑی پیشرفت ہے ۔انہوںنے کہاکہ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں