وزیراعظم کا پاکستان کیلئے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیرمقدم

برطانوی ایڈوائزری سے سیاحت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان

جمعہ 24 جنوری 2020 22:42

وزیراعظم کا پاکستان کیلئے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیرمقدم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے دو اہم معاشی مسائل کے حل کیلئے مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ایڈوائزری سے سیاحت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم جبکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں