پاکستان پرامن ملک، اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے،شاہ محمود قریشی

برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا کریڈٹ پوری قوم اور مسلح افواج کو جاتا ہے ،بیان،ٹوئٹ

جمعہ 24 جنوری 2020 22:50

پاکستان پرامن ملک، اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہیکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے ۔پرتپاک مہمان نوازی اس سرزمین کا خاصہ ہے ،برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا کریڈٹ پوری قوم اور مسلح افواج کو جاتا ہے ۔ دریںاثناء برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک بڑی پیشرفت ہے ، مجھے یہ سن کر اور جان کر بڑی خوشی ہوئی ۔

میری برطانوی وزیرخارجہ سے بھی اس حوالے سے بات ہوئی تھی ،وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ امریکی صدرسے بھی ہم نے اس حوالے سے بات کی ہے ۔ہماری سعودی عرب ،ترکی اور ملائیشیا سے سیاحت کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہم توقع کرر ہے کہ سعودی عرب ، ترکی اور ملائیشیا سیاحت کے فروغ میں ہماری مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے محمدبن سلمان سے درخواست کی ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے سرمایہ کاری کرے ، وزیرخارجہ نے کہا کہ میرٹ پر اگر پاکستان کا کیس دیکھا گیا تو پاکستان گرے لسٹ سینکل جائے گا۔

دریں اثناء ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے ۔یہ دوہزار پندرہ کے بعد برطانیہ ٹریول ایڈوائزی کے حوالے سے پہلی بڑی پیشرفت ہے ۔ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں