حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے، سی پیک سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ریڈیو پاکستان سے گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:53

حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے، سی پیک سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ خارجہ اور معاشی پالیسیوں سے زیادہ قومی مفادات کے معاملات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے ملک میں نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور چین نے ہمیشہ مشکل معاشی حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں