ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے ڈسپلے مراکز کل اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے 15فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،الیکشن کمیشن

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے ڈسپلے مراکز ہفتہ کو کھلے رہے اور یہ مراکز کل اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے 15فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ کمیشن نے رائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں،اپنے ووٹ کی تفصیلات کے لئے 8300پر ایس ایم ایس کریں۔کمیشن نے رائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہاندراج اور منتقلی کے لئے فارم 15 جمع کرائیں۔کمیشن کی طرف سے قائم کئے گئے ڈسپلے مراکز آج اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں