ؓوزیراعظم عمران خان کی جانب سے 102 قسم کے کاروبار کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،اسرار الحق مشوانی

اتوار 26 جنوری 2020 20:36

چ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) فیڈریشن رئیلٹر پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود اور مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 102 قسم کے کاروبار کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے حکومت رئیل اسٹیٹ کے لیے ریلیف پیکج دے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم اور تاجروں کے مابین معاہدہ خوش آئند ہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ بزنس کے لیے ریلیف پیکج دیا جائے تاکہ اس کے ساتھ جڑی ہوئی چالیس دیگر صنعتیں بھی کام کر سکیں انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ حکمران جب عوام کے ٹیکسوں سے بادشاہوں کی زندگی گزاریں تو پھر کون ٹیکس دیگا لیکن وزیراعظم نے اپنے ہائوس اور وزیراعظم آفس کا خرچہ 30 سے 40 کروڑ روپے کم کیا ہے یہ خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت سے بے پناہ توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد اتنے ہی شدت بھرے جذبات کے ساتھ عوام اپنے غربت‘ مہنگائی‘ بے روزگاری کے مسائل فوری طور پر حل کئے جانے کے بھی متمنی نظر آئے ہیں وزیراعظم عمران خان نے بے شک اپنے منشور اور ایجنڈے کے مطابق کرپشن فری سوسائٹی کیلئے اپنے اقتدار کے پہلے روز سے ہی عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے تھے جس کے نتائج بھی جلد ہی مل جائیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں