مواصلات ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 15 کروڑ کے فنڈزجاری

پیر 27 جنوری 2020 12:24

مواصلات ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 15 کروڑ کے فنڈزجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں مواصلات ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 15 کروڑ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کیلئے ایک کروڑ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 43 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے ایک کروڑ 41 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے ایک کروڑ 16 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے ایک کروڑ 45 لاکھروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں