وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملائشیا جائیں گے

ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے ، وفود کی سطح پرمذاکرات ہونگے

پیر 27 جنوری 2020 15:56

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملائشیا جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملائشیا جائیں گے،ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے ،وفو د کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ تین فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہوں گے،،،پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4فروری کو ہوں گے،،،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے،،، دوران دورہ وفود کی سطح پر ہونے والے مزاکرات میں دوطرفہ تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں