علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس ،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا جائزہ لیا گیا

اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے، اجلاس سے خطاب

پیر 27 جنوری 2020 15:58

علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس ،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ پیر کو وفاقی وزیر امور کشمیر کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اداروں ، صوبائی حکومتوں کے اعلی عہدداران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے متعدد پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں ، یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرامز کا آغاز ہو چکا ہے ۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں کسی صورت راہگاں نہیں جائیں گی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات اور کرفیو کی وجہ سے حالات بہت گھمبیر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس قومی اشو کے لیے سب کو مل کے کوشش کرنی ہو گی ،ہم نے اپنی کوششوں سے مسلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ کرنا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں