پاکستان کو مہنگائی اور دیگر بحرانوں سے صرف مسلم لیگ (ن) ہی باہر نکال سکتی ہے، سینیٹر آصف کرمانی

پیر 27 جنوری 2020 15:58

پاکستان کو مہنگائی اور دیگر بحرانوں سے صرف مسلم لیگ (ن) ہی باہر نکال سکتی ہے، سینیٹر آصف کرمانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی اور دیگر بحرانوں سے صرف مسلم لیگ (ن) ہی باہر نکال سکتی ہی- ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے وسائل پر مٹھی بھر لوگوں کا قبضہ ہی- انہوںنے کہاکہ یہ مافیا پاکستان اور عوام کا خون چٴْوس رہا ہی- انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اس ڈریکولا نما مافیا کو نکیل ڈالنا ہو گی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں