فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

وفاقی وزیرنے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرا کر بدد یانتی کی.درخواست گزار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جنوری 2020 14:18

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری۔2020ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کیخلاف دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے.وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں وفاقی وزیر، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری قانون وانصاف کو فریق بنایا گیا ہے.درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نے دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرا کر بدد یانتی کی.

(جاری ہے)

متن میں درج ہے کہ نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد وفاقی وزیر نے امریکی شہریت چھوڑنے کے لیے اپلائی کیاسپریم کورٹ واضع کر چکی کہ نامزدگی فارم جمع کراتے وقت دہری شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے. عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کو دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے اور ان کی ممبرشپ فوری معطل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ریکوری کی جائے.

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف الیکشن کمیشن میں بھی ایک درخواست دائر ہے جس پر تین فروری کو سماعت ہوگی وفاقی وزیرآبی وسائل کی نااہلی کے لیے امن ترقی کے چیئرمین فائق شاہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کرایا، جعلی حلف نامہ جمع کرانے پرفیصل واوڈا کوآئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے.ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں وفاقی وزیر، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری قانون وانصاف کو فریق بنایا گیا ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں