منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کریں گے، محسن داوڑ

دنیا بھر میں جہاں بھی پشتون تحفوظ موومنٹ کے لوگ موجود ہیں، ہم احتجاج کریں گے، رہنما پشتون تحفظ موومنٹ

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 28 جنوری 2020 14:47

منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کریں گے، محسن داوڑ
اسلام آباد(اردپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جنوری2020ء) منظور پشتین کی گرفتاری پر محسن داوڑ کی جانب سے دنیا بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔انڈیپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی پستون تحفظ موومنٹ کے لوگ موجود ہیں، ہم احتجاج کریں گے۔
مزید بات کرتے ہوئے محسن داوڑ کی طرف سے کہا گیا کہ منظور پشتین نے کچھ دن پہلے ایک کنونشن میں تقریر کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،ا سی معاملے میں گرفتاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔پیر کی صبح منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شیراز کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو رات تقریبا تین بجے تہلکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا اور اب وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔

محرر شیراز نے بتایا کہ منظور پشتین کے خلاف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج تھا اور اس سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو آج عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ریاستی اداروں کے خلاف ہرزی سرائی پر پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی ایم ریاستی اداروں کے خلاف زہر فشانی کرتی ہے ، لہذا پی ٹی ایم رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے ، پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں اس لئے پابندی عائد کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں