ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست 11فروری کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنگل بنچ جسٹس عامرفاروق کیس کی سماعت کریں گے، اعلامیہ جاری

منگل 28 جنوری 2020 15:30

ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست 11فروری کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تعیناتی کے خلاف درخواست 11فروری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنگل بنچ جسٹس عامرفاروق کیس کی سماعت کریں گے،2018 سے زیر التوا چیئرمین نادرا کے خلاف کیس میں فریقین کی جانب سے دلائل جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ عثمان مبین کو چیئرمین نادرا مقرر کرنے کے لیے اشتہار میں قواعد کو نرم کیا گیا،اشتہار میں دی گئی عمر کا تعین آئین سے متصادم اور قواعد و ضوابط کے خلاف ہے،عثمان مبین کو قواعد و ضوابط کے برعکس چیئرمین نادرا کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عثمان مبین کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے،سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی درخواستیں بھی کیس کے ساتھ منسلک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں