نیب کا اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرکے شہریوں کونیب افسر بن کرکال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

منگل 28 جنوری 2020 15:30

نیب کا اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرکے شہریوں کونیب افسر بن کرکال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) نیب نے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرکے شہریوں کونیب افسر بن کرکال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے نیب کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق اب تک 9 جعلی افسران کو گرفتار کرکے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے، نیب افسران کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ملزم کو کال نہ کریں۔چیرمین نیب نے ہدایت کی کہ ملزم کو بلائے جانے کے لیے خط کے ذریعے مطلع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں