قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مرحوم شاہ احمد نورانی کی بیوہ کے انتقال پراظہار تعزیت

منگل 28 جنوری 2020 15:53

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مرحوم شاہ احمد نورانی کی بیوہ کے انتقال پراظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مرحوم شاہ احمد نورانی کی بیوہ، شاہ انس نورانی اور شاہ اویس نورانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں