حکومت کا چھوٹے کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں چھابڑی فروشوں کے کام کو باضابطہ بنانے کا فیصلہ ، لائسنس دیئے جائینگے

کسی وجہ کے بغیر اشیا ضبط کرنے پر متعلقہ اہلکار کو 20 ہزار جرمانہ ہو گا، چھابڑی فروش کی اشیا ضبط کرنا قابل ضمانت جرم ہوگا، بل کا متن

منگل 28 جنوری 2020 15:59

حکومت کا چھوٹے کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں چھابڑی فروشوں کے کام کو باضابطہ بنانے کا فیصلہ ، لائسنس دیئے جائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) وفاقی حکومت نے چھوٹے کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں چھابڑی فروشوں کے کام کو باضابطہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، چھابڑی فروشوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کاروبار کو بھی لائسنس سے مشروط کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دستیاب چھابڑی فروشوں کے لیے تیار مسودہ قانون کے مطابق کاروبارکے لیے 5 سال کا لائسنس لینا ہو گا، 500 روپے ماہانہ فیس بھی دینا ہوگی، یہ لائسنس کسی اور کے نام منتقل بھی نہیں ہو سکے گا۔

بلدیاتی حکومت چھابڑی فروش کا علاقہ بدل سکے گی، عمل نہ کرنے پر سامان ضبط کر لیا جائے گا تاہم نقل مکانی پر رضامندی کی صورت میں بلدیاتی عملہ سامان اور نقصان ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ بے جا تنگ کرنے پر بلدیاتی حکومتی عملہ کے لیے بھی سزا کی تجویز کی گئی ہے۔بل میں کہا گیا کہ کسی وجہ کے بغیر اشیا ضبط کرنے پر متعلقہ اہلکار کو 20 ہزار جرمانہ ہو گا، چھابڑی فروش کی اشیا ضبط کرنا قابل ضمانت جرم ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں