دبئی سے آئے نامور یوٹیوبر کی صدر مملکت سے ملاقات

ڈاکٹرعارف علوی سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، خالد المیری

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 28 جنوری 2020 16:11

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28 جنوری 2020ء) دبئی سے پاکستا ن آئے ہوئے یوٹیوبر خالد المیری نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کی انہوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کی ہے۔ویڈیو میں بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتاگیا ہے کہ کس طرح انہیں صدر مملکت سے ملنے کی دعوت ملی اور کس طرح وہ وہاں پہنچے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملنے کے بعدیوٹیوبر کی جانب سے سوالات کا سلسلہ جاری کیا گیا جس میں سب سے پہلے پاکستان کے شہر اسلام آباد کی صفائی اور سیکیورٹی معاملا کی تعریف کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ آپ نے کیسے اس کو اتنا خوبصورت بنایا ہے کہ یہاں کی صفائی اور سیکیورٹی کے انتظام اتنے اچھے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو بہت عرصے بعد ایک ایسی قیادت ملی ہے جو ایماندار ہے، جس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کی انتھک محنت کے بعد ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات اس قدر بہتر ہیں۔مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، افسردگی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاکستان کی پہچان غلط بنا لی ہے، اس لئے کچھ لوگ آنا نہیں چاہتے، لیکن اب اگر کوئی پاکستان آتا ہے تو وہ ضرور تعریف کرتا ہے کیونکہ پاکستان میں سیاحت کے مقامات بہت اچھے ہیں اورسیکیورٹی کے مسائل بھی نہیں ہیں۔

صفائی کی بات کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں، بڑوں اور ہر انسان کا سمجھانا پڑے گا کہ گندگی پھیلانا ایک اچھی چیز نہیں ہے، صرف پاکستا ن میں ہی نہیں، بلکہ ہر ملک میں اس کی ضرورت ہے۔انٹرویو ختم کرتے ہوئے یوٹیوبر کی جانب سے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا گیااور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں